7

عجیب الخلقت مخلوق نے حملہ کردیا، کروڑوں کا نقصان

سجاول میں بڑی جسامت کے چمگادڑوں نے ٹماٹر اور چیکو کی فصلوں پر حملہ کردیا۔صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کے گاؤں نودوبارن میں بڑی جسامت کی چمگادڑوں نے رات کی تاریکی میں ٹماٹر اور

چیکو کی فصلوں پرحملہ کیا۔آبادگاروں نے فائرنگ اور جال میں پھنسا کر 40 سے زائد چمگادڑوں کو مار گرایا۔ چمگادڑوں کے حملے میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ آبادگاروں نےحکومت سے اپیل کی ہے کہ ان چمگادڑوں سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں