9

طلبہ کی موجیں، حکومت کا اچانک ایک ماہ کیلئے سکول بند کرنے کااعلان

متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام اسکولوں میں 4 ہفتوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔چھٹیوں کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا اور اختتام 9 جنوری 2020 ہوگا۔ امارات کے وزارت تعلیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ قریباً ایک ماہ اسکولز بند رہیں گے اور 12 جنوری 2020 سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں