6

ناریل کے تیل میں چھپے 4 حیرت انگیز فائدے

ناریل کی لذت اور اس کے پانی کی مٹھاس سے تو تقریباً ہر کوئی واقف ہے کیونکہ جن علاقوں میں تازہ ناریل دستیاب نہ وہاں خشک ناریل ضرور میسر ہوتے ہیں۔

اسی طرح ناریل کا تیل بھی ہے جو بالوں کو چمک دار اور خوبصورت بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کے تیل کے چہرے پر استعمال سے کیا حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

نہیں؟ تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ تیل چہرے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔ 

بہترین موائسچرائزر

فوٹو: فائل

ناریل کا تیل جلد کے لیے ایک بہترین موائسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ ناریل کے تیل کو جلد پر لگانے سے چہرہ نرم و ملائم اور تروتازہ رہتا ہے اور اس میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ بدلتے موسم کے منفی اثرات سے جلد کو بچاتا ہے۔

ہم جلد کے لیے مہنگے مہنگے موائسچرائزر پر خوب پیسا خرچ کرتے ہیں، اگر آپ اپنی جلد کے لیے بہترین موائسچرائزر چاہتے ہیں تو ناریل کے خالص تیل کا استعمال کریں۔

سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچاؤ

فوٹو: فائل

سورج کی شعاعیں براہ راست جلد پر پڑنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ ان خطرناک شعاعوں سے جلد کا رنگ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ جلد خشک اور روکھی بھی ہوجاتی ہے۔  

اگر آپ سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ناریل کا تیل بہترین انتخاب ہے۔

آنکھوں کے گِرد حلقوں کے لیے معاون

فوٹو: فائل

بے شمار مرد اور خواتین کو آنکھوں کے گرد حلقوں کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ میں مہنگی مہنگی آئی کریمز فروخت کی جارہی ہیں۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو روزانہ ہلکے ہاتھوں سے ناریل کے تیل سے متاثرہ جگہ پر مساج کریں ایسا روزانہ کرنے سے ہلکے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

میک اپ ریموور

فوٹو: فائل

خواتین میک اپ کو صاف کرنے کے لیے میک اپ ریموور پر بے شمار پیسے خرچ کرتی ہیں لیکن ناریل کا تیل ایک سستا اور بہترین میک اپ ریموور بھی ہے۔

میک کو صاف کرنے کے لیے چہرے پر اچھی طرح ناریل کا تیل لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کیجیے۔ اس کے بعد ٹشو پیپر یا نرم کپڑے کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیجیے۔

ایسا کرنے سے میک بھی مکمل صاف ہوجاتا ہے جب کہ اس سے چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں