5

بدمعاش وکیل ڈاکٹروں کے بعد ججوں اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دینے لگے، اہم بیان سامنے آگیا

لاہور میں دل کے اسپتال پر حملے کے بعد وکلائ نے عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کی دھمکی بھی دیدی۔جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور واقعے میں زخمی ہونے والے وکلائ کو بھی ٹی وی پر دکھایا

جائے، ورنہ عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔عمیر بلوچ نے کہا کہ میڈیا صرف ڈاکٹرز دکھاتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وکلائ پرُ امن احتجاج کرنے پی آئی سی گئے تھے، ڈاکٹروں کے حملے کی وجہ سے مشتعل ہوئے۔جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ہمیں احتجاج نہ کرنے کا کہا، ہم نے جواب دیا کہ جب آپ احتجاج کرتے تھے تو ہم آپ کے پیچھے چلتے تھے، آج ہم احتجاج کرتے ہیں تو کیا ٹھیک نہیں ہے؟ یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلائ کی جانب سے لاہور میں دل کے اسپتال (پی آئی سی) پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران

ایک خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے۔ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے 39 وکلائ کو گرفتار بھی کیا تھا جس کے خلاف آج پنجاب بھر میں وکلائ کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں