6

کارکن کے سیلفی بنانے پر بلاول بھٹوغصے میں آگئے، وہ کام کردیا جو آج تک عمران اور نوازشریف نے بھی نہ کیاہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوجیالے کے سیلفی بنانے پر غصے میں آگئے، انہوں نے تھپڑ مارنے کی پوزیشن لیتے ہوئے جیالے کو سائیڈ پر کردیا، جبکہ سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کرکے جیالے کو پیچھے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال اسلا م آباد میں جیالے نے دھکم پیل کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی۔
جس پر بلاول بھٹو غصے میں آگئے، بلاول بھٹونے جیالے کو ڈرانے اور سائیڈ پر کرنے کیلئے تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔تاہم انہوں نے تھپڑ مارا نہیں بلکہ جیالے کو سائیڈ پر کردیا ۔ جبکہ سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کرکے سیلفی بنانے والے جیالے کو پیچھے کردیا۔ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کوضمانت کے بعد آج رات کراچی منتقل کردیا جائے گا، تاہم موسم خرابی کے باعث انہیں زرداری ہائوس منتقل کیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کارکنوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پمز ہسپتال میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ پمزہسپتال کے گیٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ اسی طرح بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں ضمانتی مچلکے پپش ہونے کے بعد روبکار جاری کی گئی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے رب نواز اور سردار توقیر نے جمع کروائے ہیں جبکہ راجہ صابر اور راجہ زاہد نے ضمانتی مچلکوں سے متعلق گواہی دی ہے ۔اس موقع پر فاضل جج محمد اعظم خان نے ضمانت دینے والوں سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کس کیس میں ضامن بن رہے ہیں۔ ضامن رب نواز نے کہا کہ جی مجھے معلوم ہے ۔آصف علی زرداری کی میگا منی لارنڈرنگ اور پارک لین کیس میں رہائی کیلئے الگ الگ روبکار جاری کی گئی ہے ۔آصف زرداری کی رہائی کیلئے روبکار جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں