7

صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے وکیل کی اب خیر نہیں، عدالت نے بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوی ایشن عمیربلوچ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،توہین عدالت کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جاری کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورواقعہ کیخلاف وکلائ کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کے معاملے پرایکشن لے لیا گیا۔
عمیربلوچ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارعمیربلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔ عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق عمیربلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدتک معطل رہےگا۔ اسی طرح وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اور صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 19 دسمبرکوعمیر بلوچ سمیت فریقین ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران عمیر بلوچ نے وکلائ کو زبردستی باہرنکالا۔ عمیربلوچ روسٹرم پرآئے ان کا رویہ پیشہ وارانہ نہیں تھا۔ عمیر بلوچ نے کہا ججز کوہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ جس میں گزشتہ روز کے واقعے اور قانون کی بالادستی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وکلائ رہائی کے لئے آج ہی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد آج ہی سماعت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں