5

حیران کن خبر، پی پی رہنما نے وکلاء کی حمایت کردی،وہ رہنما کون ہے؟ جانیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئیر وکیل رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وکیلوں کی جانب سے اسپتال پر حملے کا جواز موجود تھا،وکیلوں نے ڈاکٹر کے خلاف پہلے قانونی راستہ اپنایا لیکن کچھ نہ ہوا جس کے بعد یہ سب ہوا۔تفصیلات کے مطابق سینئیر وکیل اور پی پی رہنما رضا ربانی کا صحافی مطیع اللہ جان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کی جانب سے کی گئی تقریر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے جو ترغیب دی گئی وہ نامناسب تھی۔
ریاست بھی ان ایکشن رہی،ایف آئی آر کے بعد لوگوں کی نشاندہی کی گئی لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔وکلیوں کے اسپتال پہنچنے تک بھی بہت وقت لگا لیکن اس دوران بھی انتظامیہ نے ان سے بات کرنے کی کوشش نہ کی۔

وکیلوں کی جانب سے اسپتال پر حملے کا جواز موجود تھا


اس لیے تمام تر الزام وکیلوں کو دینا مناسب نہیں ہے۔اسپتال پر حملہ کرنا غلط تھا لیکن بحر الحال ایک حد تک اس کا جواز موجود تھا۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ جہاں تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی بات ہے تو وہ بہت افسوسناک ہے جو کہ نہیں ہونا چاہئیے تھا لیکن انتظامیہ نے بہت نا اہلی کا مظاہرہ کیا،جس نے بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،لاہور بار کے لیڈر کو معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں