5

وزیراعظم وکلاء کیخلاف ڈٹ گئے، بڑا حکم جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان پی آئی سی پرحملہ کرنے والوں کے خلاف ڈٹ گئے، پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور

احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کورکمیٹی ارکان نے پی آئی سی واقع پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔ کورکمیٹی کے بعض ارکان کے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تونقصان کم ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان اور شرکائ نے اتفاق نے کیا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی سی کے ایم ایس کی وکلائ اور ڈاکٹرزکے درمیان ہنگامہ آرائی کے واقعے پر نقصان کی جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمرجنسی بیک ہال، 15سیلنگ پیسز، اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دروازے ٹوٹ گئے۔ حملے میں فارمیسی کے دوشیشے ، اور 7 گملوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے ، پنجاب حکومت اس کو ادا کرے گی۔ ہسپتال کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا بھیہ تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ دریں اثناں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ جس میں گزشتہ روز کے واقعے اور قانون

کی بالادستی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وکلائ رہائی کے لئے آج ہی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد آج ہی سماعت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں