8

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، عثمان وزیر نے مسلسل تیسری فائٹ جیت لی، اب کسے شکست دی؟جانیں

اسلام آبادٟسپورٹس رپورٹرٞپاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ

رینکنگ باکسر کو ہرادیا،عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائیٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی ۔عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں،اپنی جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں،ملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں،کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ،مزید فائٹس جیت کر ملک کے لئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں۔بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں