7

حسن علی نے اوچھے پن کی انتہا کردی، پارک میں سب کے سامنے کیا کارنامہ انجام دے دیا؟ جانیں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اوچھے پن کی انتہا کردی، پارک میں سب کے سامنے ہی اپنی اہلیہ کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی کی اہلیہ سامعہ

آرزو نے گھٹنوں پر بیٹھ کر فلمی انداز میں اپنے شوہر کو گلاب دے کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو حسن علی نے انہیں گلے لگا لیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزوہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔اپنی اہلیہ کے اس عمل پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں