7

پاکستانی کرکٹرز میچ فکسنگ کے بہت بڑے سکینڈل سے بچ نکلے، قوم کا سرفخر سے بلند

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حال ہی میں ہونے والی قطر ٹی 10 لیگ میں ایک پاکستانی کرکٹر سے مبینہ بکی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم کرکٹر نے پی سی بی کو اس کی رپورٹ کردی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان

نے کراچی میں پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ قطر ٹی ٹین کے دوران پاکستان کے ایک کرکٹرز سے مبینہ کرپشن کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی نے اس کی رپورٹ پی سی بی کے اینٹی کرپشن رپورٹ کو کردی تھی اور پی سی بی نے اس سے آئی سی سی کو آگاہ کیا۔ وسیم خان نے رپورٹ کرنے والے پلیئر کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ ایک سابق فاسٹ بولر سے اس سلسلے میں تحقیقات ضرور کی جارہی ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر ایلکس مارشل بھی کہہ چکے ہیں کہ قطر ٹی 10 لیگ کے معاملات کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ آئی سی سی کو معاملات پر شک تھا اور اس نے قطر ٹی ٹین لیگ کے دوران کچھ گڑبڑ پکڑیں اور کرپشن کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں