6

’’بھائی اگر یہ کام کرناہے تو پاکستان تشریف لاؤ۔۔۔‘‘پی سی بی کادو ٹوک اعلان ، کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور (خبرایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے انکار پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچز آگے منتقل کرنا ناممکن ہے

اور پاکستان اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ سال کے پہلے مہینے میں بنگلہ دیش کی میزبانی کرنی ہے جسے ٹی20 اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم بنگلہ دیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے تو دورہ پاکستان پر رضامند ہے لیکن ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند نہیں اور اس کا

کہنا ہے کہ یہ سیریز نیوٹرل مقام پر کروائی جائے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ہم پاکستان میں صرف ٹی20 میچز کھیلنا چاہتے ہیں، بنگلہ دیش طویل دورہ پاکستان کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے منسلک متعلقہ افراد اور ادارے پاکستان میں

طویل دورانئے کے میچز نہیں کھیلنا چاہتے اور دراصل ہمارے پاس کوئی آپشن ہے ہی نہیں، ہم ٹی20 میچز کھیل سکتے ہیں لیکن ٹیسٹ میچز کھیلنے کی بات کی جائے تو وہ نیوٹرل مقام پر ہی منعقد ہوں گے۔بنگلہ دیش کے اس بیان کے بعد پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اپنے ہوم گراؤنڈ کے علاوہ کہیں اور میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ

بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بی سی بی نے پاکستان میں پہلے ٹی20 کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے لیکن خط میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ نہیں بتائی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی دو ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں لہٰذا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی

وجہ بتائی جائے۔ذرائع کے مطابق بیان میں کہا کہ ٹیسٹ میچز پاکستان سے کسی اور مقام یا تاریخ پر منتقل کرنا ناممکن ہے اور پاکستان ٹیسٹ اور ٹی20 شیڈول کے مطابق ایک ساتھ کھیلنے پر قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں