6

رسجاانتخابات، شاکر عباسی صدر،یاسر نذر جنرل سیکرٹری،زین فاروق ملک جوائنٹ سیکرٹری منتخب

اسلام آباد( زین فاروق ملک/ثاقب چوہدری) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے انتخابات مکمل ،شاکر عباسی صدر ناصر اسلم راجہ سینئر نائب صدر قاسم نواز عباسی اور نعمان مقصود نائب صدور روزینہ علی نائب صدر (خواتین ) ملک یاسر نذر جنرل سیکرٹری ،شاہ خالد سیکرٹری فنانس جبکہ عقیل انجم اور زین ملک جوائنٹ سیکرٹریز منتخب قرار پائے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے الیکشن نتائج کے اعلان کے لئے پروقار تقریب میڈیا سینٹر سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی چئیرمین الیکشن کمیٹی ملک زاہد اعوان اور ممبر شفیق راجہ نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا ۔


نتائج کے مطابق نیو نیوز کے شاکر عباسی صدر، آن لائن نیوز ایجنسی کےراجہ ناصر رسجا کے سئنیر نائب صدر منتخب آپ نیوز سے یاسر نزر جنرل سیکرٹری، اے آر وائی کے شاہ خالد فنانس سیکرٹری، ٹوئٹی فور نیوز کی روزینہ علی نائب صدر خواتین، ہم نیوز سے نعمان مقصود اور نائٹی ٹو نیوز کے قاسم نواز نائب صدور کی منتخب ہوئے۔میٹرو واچ کے زین ملک اور عقیل انجم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔


نومنتخب صدر شاکر عباسی نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار کریں گے نئے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کورس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گاشاکر عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا رسجا کو ایک فعال صحافتی تنظیم بنایا جائے گا، میری کوشش ہوگی کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں، اور جہاں بھی کوئی پریشانی یا مشکل ہوگی میرے ساتھی مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔

اپنی پہلی تقریر می صدر رسجا نے یہ اعلان کر کے سب کے دل جیت لیے کہ وہ ممبران کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھی بھجوائیں گے۔اس موقع پر پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل زاہد فاروق ملک اور چئیرمن رسجا شکیل اعوان نے نئی منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی آنے والی تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اورر ہر موقع پر ان کی رہنمائی کریں گے،جنرل سیکرٹری یاسر نزر

نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے صدررسجا کا مکمل ساتھ دیں گے ۔۔تقریب بھی انٹر نیشنل باکسر عثمان وزیر بھی موجود تھے انہوں نے صدر رسجا کو انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور رسجا کے لیے پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔۔ تقریب میں ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید خان خصوصی طور پر شریک

ہوئے اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ۔ آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائیز یونین کے صدر تقی بوسن ، جنرل سیکرٹری فرمان خان ہزارہ جرنلسٹ ایشو ایشن کے صدر تیمور جدون PTDایپملائیز یونین کے صدر ماجد یعقوب سرینا سپورٹس ڈپلومیسی کی نمائندہ میڈم مریم اور مس حنا بھی شریک ہوئیں اور منتخب باڈی کومبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں صدر رسجا کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانا کا اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں