7

شان مسعود کو کپتانی سونپ دی گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے نئے کپتان کے نام کا اعلان کردیا، شعیب ملک کے ٹیم کو خیرباد کہہ جانے کے بعد اب شان مسعود ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان اور سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ریلیز کر دیا تھا۔شعیب ملک اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ شعیب ملک کی رخصت کے بعد سوال کیا جا رہا تھا کہ ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے نئے کپتان ہوں گے۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے نئے کپتان کا چناع کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں