8

پاکستانیوں کیلئے بری خبر، ڈیل سٹین پاکستان سپر لیگ میں شریک نہیں ہونگے

اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی، جنوبی افریقی کرکٹر آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیے گئے، سیریز پاکستان سپر لیگ کے دوران 21 فروری سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کے حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بری خبر سنائی گئی ہے۔


جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ سیریز کا آغاز اگلے ماہ 21 تاریخ سے ہوگا۔ یہ سیریز عین اس وقت ہوگی جب پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی ہو چکا ہو گا۔ اور چونکہ ڈیل اسٹین جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں، اس لیے اب ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے امکانات تقریباً ختم ہی ہوگئے ہیں۔


ڈیل اسٹین گزشتہ ماہ ہونے والے ڈرافٹ مرحلے میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔ مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باولر کو پی ایس ایل 5 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوران پاکستان میں کرکٹ کے عالمی ستارے پاکستان میں جگمگائیں گے جن میں ڈیل اسٹین، جیسن رائے، ایلکس ہیلز سمیت متعدد مایہ نا غیر ملکی کرکٹرز کو مختلف ٹیموں نے منتخب کر لیا تھا۔


ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے تھے۔ بعد ازاں ڈیل اسٹین نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آنے کیلئے بہت پرجوش اور بے تاب ہیں۔ تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی شیڈول سیریز کے باعث قوی امکان ہے کہ ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ کا اس سال بھی حصہ نہیں بن پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں