9

ہونڈا کمپنی کا پاکستانیوں کے لیے ناقابل یقین سرپرائز ۔۔۔۔۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ہونڈا کمپنی کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں صارفین کیلئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، منگل کے روز گاڑیوں کی قیمتیں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بڑھائی گئی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

ہونڈا اٹلس کارز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 23 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ہونڈا 1.3L AT، 1.5L MT ، 1.5L AT، 1.5L Aspire MT اور 1.5L Aspire AT کی قیمتوں میں بھی 20، 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب ہونڈا BR-V MT کی قیمت سب سے زیادہ بڑھائی گئی ہے،

مذکورہ گاڑی ایک لاکھ روپے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 28 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ سوک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 80 ہزار روپے ، 1.8L VTI SR CVT کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان میں 1.8L VTI CVT، BR-V CVT اور BR-V S CVT گاڑیاں 50، 50 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں