6

سیمی کی چھٹی، پشاور زلمی کا نیا کپتان کون؟ حیران کن خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تمام چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو معلوم ہے تاہم پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ پی ایس ایل

کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی بات کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے بھی مداحوں کو تجسس میں ضرور ڈال دیا ہے۔ لاہور میں پشاور زلمی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر

گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے کو ابھی تجسس میں ہی رہنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں