6

بھارت کی سری لنکا کو ٹی ٹوینٹی سریزمیں شکست : نئی رینکنگ میں پاکستان اور بھارت کہاں کھڑے ہوگئے ؟ تازہ ترین خبر

دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے ،دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے جب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ آئی سی سی سے جاری ہونے والی

تفصیلات کے مطابق ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی

ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔ بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن

کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے بھی نیوٹرل وینیو پر میچ کروانے سے انکار کر دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں