5

خالد صدیقی کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے استعفی دینے کی دھمکی دے ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عام لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے،اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی۔اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا لوگ ان سے سوال کرتے ہیں مسائل کے حل کیلئے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر

قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔عامر لیاقت حسین نے کہا لاپرواہی، غیرذمہ داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزراء ا پنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزراء صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں