6

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی مہم کا بڑا جھٹکا، بنگلہ دیش نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(زین فاروق ملک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اجلاس اتوار کے روز ڈھاکہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر غور کیا گیا، اجلاس میں مختلف تجاویز پر غورخوض کے بعد پاکستان کا دورہ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا،چیئرمین ناظم الحسن چوہدری نے بورڈ

کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی میچ کھیل سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایڈوائس دی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلنی، اس ایڈیوائس کی روشنی میں ہم نے پاکستان جا کر ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان شیڈول تھا جس میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچ جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول تھے تاہم بنگلہ دیش نے سکیورٹی کا بہانہ بناتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ بنگلہ دیش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی سیریز ہی کھیل سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں