7

بریکنگ نیوز: پاکستان کے ہم پر بڑے احسانا ت ہیں اس لیے ۔۔۔سعودی عرب نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی

سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعاون کے حوالے سےامورپرمفصل بات چیت کی گئی۔سعودی سفیرکااس موقع پرکہناتھاکہ سعودی قیادت پاکستان کیساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے،سیاسی، سماجی،معاشی و حکومتی سطح پر دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات قیمتی اثاثہ ہیں،دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو عوام کی فلاح کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین متحرک روابط سے عوام کی فلاح کے مشترک ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔سیف اللہ نیازی کاکہناتھاکہ پاکستان کےسعودی عرب سےگہرے سفارتی و سماجی تعلقات کےحامل ہیں،حرمین شریفین

کےباعث سعودی عرب مسلمانان پاکستان کی عقیدت کا محور بھی ہے،دہائیوں پرمحیط پاک سعودی تعلقات باہمی تکریم،اعتماداوربھائی چارےسےمزین ہیں۔انہوں نےکہاکہ لاکھوں پاکستانی محنت کش اپناخون پسینہ ایک کرکے سعودی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی سفارتی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا، کٹھن معاشی حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر قوم سعودی عرب کی مشکور ہے، پاک سعودی عرب کے مابین اشتراک میں توسیع کے اَن گنت مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی قیادت میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنے کی

قابلیت اور عزم موجود ہے جبکہ پاکستان اور سعودی قیادت اسلامی دنیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے پر بھی آمادہ ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ تحریک انصاف برادر اسلامی ملک کیساتھ پاکستان کے اشتراک سے عوامی بہبود کی نئی راہیں متعین کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں