98

مبشر لقمان نے ن لیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے ناقدین میں شمار ہونے والے سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی تعریف کی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جناب سے مبشر لقمان کو تھپڑ مارے جانے کے بعد مبشر لقمان مسلم لیگ ن کے حمایت میں بول پڑے۔
مبشر لقمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صرف باتیں کرتے ہیں کہ قانون شکنی نہیں کرنی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر گولی چلائی گئی اس کے علاوہ میاں نوازشریف کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی ۔ سابق امریکی صدر جارج بش کو جوتا مارا گیا اور خواجہ آصف کے منہ پر بھی سیاہی پھینکی گئی ۔
ان حرکات سے ان سب کا قد چھوٹا نہیں ہوا۔
بلکے ان لوگوں کا قد چھوٹا ہوا جنہوں نے جوتا مارا یا سیاہی پھینکی۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو داد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیاہی ، جوتا یا گولی مارنے والے کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply