42

ڈی جی آئی ایس پی آر تبدیل،میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان ہوں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیاہے ۔سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر کا سہارا لیا اور صرف اتنا ہی پیغام جاری کیا کہ ” میجر

جنرل بابرافتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر ہوں گے ۔“ ان کے علاوہ صحافی اعزازسید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیاہے جبکہ آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ بھیج دیا گیاہے ۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply