5

بھارت کی فضائوں میں جہاز ہی جہاز، پڑوسی ملک کیا کرنے جارہاہے؟

بھارت کی جانب سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا انعقاد، مشقوں میں 500 فوجی اہلکاروں، متعدد جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے شرکت کی، مشقوں کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی

ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے کچھ روز قبل خصوصی جنگی مشقوں کا انعقاد کیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فضائی جنگی مشقیں بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقیں تھیں۔ ان مشقوں کے دوران سینکڑوں فوجی اہلکاروں، جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز شریک رہے۔ مشقوں کا انعقاد دن اور رات دونوں اوقات میں ہوا۔اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جنگی مشقوں کا انعاد تب ہی کیا جاتا ہے جب کسی جنگ کی تیاری کی جا رہی ہو۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں

دی گئی ہیں، اس لیے ان حالیہ فضائی جنگی مشقوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کہاہے کہ بھارت مستقبل میں کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں بھارت کے یوم افواج کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس نے مغربی ہمسائے کی طرف سے پراکسی جنگ سے نمٹنے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مقبوضہ کشمیر کو قومی دھارے

میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج دہشتگردی کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جودہشتگردی کو فروغ دیتے ہیں انہیں جواب دینے کے لیے ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں اور ہم ان کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور اور بھارت کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں