6

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف تعینات ہوتے ہی سازش شروع،سوشل میڈیا پر کیا کھیل کھیلا جارہاہے؟افسوسناک خبر

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکائونٹس کی بھرمار۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میجرجنرل بابر افتخارکے نام سے 40 سے زائد جعلی اکائونٹس بنائے جاچکے ہیں، ان میں سے کچھ اکائونٹس تو ایسے ہیں

جن کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے جعلی اکائونٹس بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیا ہےجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویعن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا

گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویعن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ففتھ جنریشن واراور میڈیا کا ذکر کرتے رہے. میجر جنرل غفور آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی

کمانڈ بھی کرچکے ہیں.وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار اس سے قبل آرمر ڈویعن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 1 کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں