6

اچھا تو یہ بات تھی : (ق) لیگ اور حکمران جماعت کے درمیان اختلاف کی اصل وجہ کون لوگ نکلے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے حکومت کے سامنے اٹھائے گئے معاملات کے اہم انکشافات سامنے آ گئے ،مسلم لیگ ق نے مرکز اور پنجاب میں خودمختار اورنیم خود مختار اداروں میں پی ٹی آئی کے ہارے ہوئے رہنماؤں کی تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ،پنجاب میں 300 سے زائد شکست

خوردہ اورپی ٹی آئی رہنماؤں کو اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے ،پالیسی میکنگ میں بھی شریک نہ کرنے پر شکوہ کردیا، پنجاب میں 300 سے زائد تحریک انصاف کے ہارے ہوئے رہنماؤں کو مختلف اتھارٹیز میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعینات کیا گیا ،مسلم لیگن ق نے حکومت کو ہارے ہوئے لوگوں کی تقرریوں کی فہرست پیش کر دی ،پی ایچ اے ،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، خود مختار اورنیم خود مختار اداروں میں اتحادی مسلم لیگ ق کوکوئی شیئر نہیں دیا گیا،مسلم لیگ ق سے ہارے لوگوں کو

حکومتی عہدوں پر تعینات کرنا سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ،مسلم لیگ ق نے اہم حکومتی فیصلوں میں مشاورت نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا ،پنجاب اور وفاق میں پالیسی میکنگ میں اتحادیوں سے مشورہ نہ کرنے کا معاملہ بھی حکومت کے سامنے اٹھا دیا گیا تمام بڑے اور اہم فیصلوں میں اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، مسلم لیگ ق نے اعتراض کیا کہ ترقیاتی فنڈز کے معاملے پر بھی خاص علاقوں کو نوازا گیا،مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا، مسلم لیگ ق نے حکومت کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے کہ اتحادیوں کو شراکت اقتدار

کے فارمولے کے مطابق مقام دیا جائے ۔ مسلم لیگ ق نے مرکز اور پنجاب میں خودمختار اورنیم خود مختار اداروں میں پی ٹی آئی کے ہارے ہوئے رہنماؤں کی تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں