6

لاہور قلندر والے حارث رئوف کو ایک دن میں کتنے درجن انڈے کھلاتے تھے؟ جان کو حیرانگی ہوگی

پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ حارث رئوف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے فرنچائز کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے حارث رئوف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حارث رئوف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے لاہور قلندر کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی ہے۔


حارث رئوف کو پہلی بار بائولنگ کرتے ہوئے دیکھا تو اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کی فٹنس اور خوراک کو بہتر بناکر ایک بڑا بائولر بنایا جاسکتا ہے، اس کو منتخب کرنے کے بعد ایک باقاعدہ ٹریننگ اور ڈائٹ پلان تیار کیا گیا کیونکہ ابتدائمیں یہ بہت دبلا پتلا تھا، ایک دن میں 24,24 انڈے کھانا اس کی خوراک کا حصہ بنایا، جس طرح اس نے خود کو مضبوط اور فٹ بنانے کیلئے محنت کی ہے، وہ بہت زبردست ہے اور دوسرے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے۔


عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایک نوجوان کا ٹیپ بال کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک سفر آسان نہیں ہوتا، لیکن حارث رئوف نے ثابت کیاہے کہ درست رہنمائی اور لگن سے ہر منزل پائی جاسکتی ہے۔ یقین ہے کہ بگ بیش کی طرح حارث بنگلہ دیش کے خلاف بھی شاندار پرفارمنس دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں