7

بریکنگ نیوز: 14 فروری کو بسنت منانے کاحکم دے دیا گیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جشن بہاراں کو منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں الخبر میں چودہ فروری کو بسنت میلے کا انعقاد کیا جاے گا الخبر میں دہران کائٹ کلب اور الخبر کائٹ کلب آفیشل کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دہران کائٹ کلب کے صدر عمران صدیقی، کیپٹن عاطف محمود


اور مینجر فاخر بٹ کے علاوہ الخبر کائٹ کلب کی جانب سے کلب کے صدر نعمان سمیت کیپٹن فواد ہاشمی ، مینجر سعید احمد نے شرکت کی جبکہ دونوں کائٹ کلب کے مشترکہ دوستوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں ہر سال کی طرح موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے روایتی انداز کے ذریعے جشن بہاراں کے میلے کا انعقاد کرنے کے لئے چودہ فروری کو الخبر میں ہاف مون العزیزیہ میں بسنت میلے کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا گیا.اس موقعہ پر دہران کائٹ کلب اور خبر کائٹ کلب کے عمران صدیقی اور

نعمان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں موسم بہار کی آمد پر بسنت میلے کا انعقاد کرتے ہیں دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بسنت کا تہوار خوشیاں لاتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر جاتا ہے اور پردیس میں دیس جیسا ماحول چہروں پر خوشیاں بکھیر دیتا ہے اس سال بھی الخبر میں سجنے والے بسنت میلے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سمیت خلیجی ممالک سے پاکستانی شریک ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں