6

نیا کٹا کھل گیا،پاکستان کو برادر اسلامی ملک نے بڑا جھٹکا دے ڈالا، پاکستان نے بھی اپنا ردعمل دے دیا

مصر کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا نہ کیے جانے پر دفتر خارجہ کی وضاحت، مصر نے پاکستانی شہریوں کے ویزوں کے اجرائ پر پابندی نہیں لگائی، ذرائع کے مطابق پاکستان میں مصری سفارت خانے کی جانب سے گزشتہ 2 ماہ سے کسی پاکستانی کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے

لیے مصر نے ویزوں کے اجرائ پر پابندی نہیں لگائی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ نہ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ قاہرہ حکومت نے پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد نہیں کی۔ترجمان نے بتایا کہ ویزے دینے سے انکار پر مبنی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم معلومات کے مطابق ویزوں پر پابندی عائدنہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر خبر سامنے آئی تھی کہ مصر نے پاکستانیوں کیلئے اپنے ملک کے راستے بند کر دیئےہیں ، پچھلے دو ماہ سے پاکستان میں مصر کے سفارت خانے نے پاکستانیوں

کو کوئی ویزہ جاری نہیں کیا ۔ ویزہ اپلائی کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد صنعت کاروں ، بزنس مینوں اور سیاحوں کی ہے جنہوں نے ویزے کے حصول کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود سفارتخانے کی جانب سے کوئی موثر جواب نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے ویزے اور پاسپورٹ سفارت خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے بالخصوص جو پاکستانی مصر جانا چاہتے ہیں ، اس میں تاجر ، بزنس مین ، صنعت کار اور سیاح بھی شامل ہیں۔


ان پاکستان کے مختلف گروپس ہیں جو مصر جانا چاہتا ہیں وہ بھی نہیں جا پا رہے اس کی وجہ یہی ہے کہ مصری حکومت نے سفارتی سطح پر پاکستانیوں کے ویزے بند کر رکھ ہیں۔ اب اس معاملے پر جو بھی پیشرفت ہونی ہے وہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہونی ہے ، پاکستانی حکومت مصری حکام کے جو تحفظات ہیں پاکستان کے حوالے سے وہ سفارتی سطح پر دور کرے، تاکہ پاکستانیوں کے ویزے کھولے جائیں تاکہ وہ مصر جا سکیں ۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری سفارتخانے کے قونصلر سیکشن سے جب رابطہ کیا گیا تو وہاں سے بھی جواب لمبی خاموشی اور ٹال مٹول کے سوا ئ کچھ اور نہیں ملا ۔ جبکہ مصر سفر کرنے والے گروپس ویزوں کےمنجمند ہونے کی وجہ پریشان ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تیزی کا مظاہر ہ نہیں کیا کہ پاکستانیوں کے پھنسے ہوئے ویزے کھلوا دیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں