5

پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو کتنی وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا؟ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حکومت کے جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو کتنی وزارتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ، وفاقی وزیر قانون فروح نسیم نے انکشاف کر دیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت

حکومت نہیں گرنے دیں گے۔ وفاقی وزیر قانون نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آپ (فروغ نسیم) وزارت قانون سنبھالیں باقی دو وزارتیں لینے ہمارا

معاملہ ہے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سےامتیازی رویہ نہ رکھیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں فیس بک کے ڈائریکٹر آف پالیسی فار ایشیا پسیفیک امرجنگ مارکیٹز رافیئل فرانکل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں ہونے والی عوام دوست قانون سازی سے متعلق اطلاعات لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ خواتین کی وراثت اور

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی جیسے قوانین کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے کے لیے فیس بک ایک کار آمد ذریعہ ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے فیس بک کا کردار اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں