5

پاکستان تحریک انصاف کے بُرے دن شروع۔۔۔۔ نیب نے اہم ترین رہنما کو جھٹکا دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع نیب کے مطابق شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور چیئرمین نیب پی ٹی آئی رہنما کے

خلاف تحقیقات کی منظوری دے چکے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں۔ کیا کمایا، کیا کھایا، کتنے اثاثے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر جواب مہیا کرنے کو تیار ہوں۔شوکت بسرا کا کہنا تھا وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق صدر پرویز مشر ف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں درخواست

دائر کی تھی جس کو رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اگر سابق صدر نے اپیل دینی ہے تو پہلے انہیں گرفتاری دینی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے اپیل کو یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا گیا ہے کہ انہیں مکمل طریقے سے آ کر پہلے گرفتاری دینی ہو گی اور بعد میں وہ30 دن کے اندر اپیل دائر کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے عدالت سے استثنیٰ لیا ہوا ہے جس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔ان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی

جانب سے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی جس کے بعد پرویز مشرف کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ لیکن ان سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے پرویز مشرف کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اپیل کرنے کے لئے پہلے انہیں گرفتاری دینی ہو گی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں