6

شاندار خبر : عمران خان پر قوم کا اعتماد انتہاؤں کو چھونے لگا ۔۔۔۔۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے کپتان کا دل خوش کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) برطانیہ 45 کروڑ 65 لاکھ ، امریکہ سے 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ،بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھنے لگا۔ صرف ایک ہی روز میں حکومتی بانڈز میں 53کروڑ 62لاکھ ڈالر(تقریباً 80 ارب روپے ) کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے

کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی۔ برطانیہ سے 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں کل سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ جولائی سے اب تک 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈکیا گیا ،ادھر فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر14پیسے کے اضافے سے 154.89روپے کا ہوگیا جبکہ 10پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 154.80روپے پر آگیا ۔یورو80پیسے کی کمی سے 172.70روپے، برطانوی پاؤنڈ25پیسے

کی کمی سے 202.75روپے ، سعودی ریال10پیسے کی کمی سے 41.30روپے اوریو اے ای درہم 5پیسے کی کمی سے 42.35روپے پر آگیا۔چینی یو آن 20پیسے کے اضافے سے 23.20روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 1556ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باوجودمقامی سطح پر فی تولہ سونا200روپے کی کمی سے 89300،دس گرام172روپے کی کمی سے 76460روپے کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں