6

فردوس عاشق نے ڈاکٹروں، عوام اور میڈیا کو ماموں بناڈالا،تفصیلات جانیں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹرز کو بھی ماموں بنا دیا۔تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ اشرف نامی شخص نے دیا اور معاون خصوصی اسی خون کی بوتل کے ساتھ فوٹو سیشن کروا

گئیں ۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کا اعلان کیا تاہم فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹرز کو ماموں بناتے ہوئے فوٹو سیشن کروایا اور وہاں سے روانہ ہو گئیں۔فردوس عاشق اعوان کو خون لینے کے لیے پہلے خالی بوتل لگائی گئی تھی تاہم فردوس عاشق اعوان کو جلدی تھی جس وجہ سے ان کا خون نہ لیا گیا۔بعدازاں انہوں نے وقت بچانے کے لیے بھری ہوئی خون کی بوتل بازو پر لگا کر فوٹو سیشن کروا لیا۔ فوٹو سیشن کے دوران ٹوکری میں بھری خون کی بوتل اوپر اور خالی بوتل اوپر رکھ دی گئی جس

میں خون کا عطیہ اشرف حسین نامی شخص نے دیا اور کریڈٹ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لے لیا۔اس موقع پرفردوس عاشق اعوان موقع پر موجود لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کے فوائد بھی بتاتی رہیں۔فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا وقت میں لے لیں وہاں پر خون کا عطیہ دوں گی۔جب کہ فردوس عاشق اعوان نے تھیلے سیمیا کے ایک مریض بچے سے ملاقات کی تو اس نے کہا آپ کی شکل میری خالہ سے بہت ملتی ہے۔میں نے اسپتال میں سب کو

بتایا کہ آج میری خالہ آ رہی ہیں۔آپ کو ٹی وی پر دیکھتا ہوں ،آج تیار ہو کر بھی آیا ہوں۔فردوس عاشق اعوان نے بچے کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ آپ بڑے ہو کر ڈاکٹر بنیں گے۔مجھے میرا نعم البدل مل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں