6

بریکنگ نیوز: نوبت بیان بازی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے اندر ایسا کام ہو گیا کہ عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں کے باہمی اختلافات ہاتھا پائی تک پہنچ گئے۔ یونین کونسلز کی سطح پر تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر رہنماؤں کے باہمی اختلافات اور اعتراضات گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئے ہیں۔ تنظیم سازی میں مشاورت نہ کرنے کے معاملے پر لاہور کے حلقہ

پی پی 146 سے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب اور تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین کے درمیان نازیبا الفاظ کا تبادلہ ہوا جبکہ دوںوں کے مسلح گن مین ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے، تاہم وہاں موجود پارٹی کارنکنوں نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔ 15 جنوری بدھ کو پی پی 146 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب لارنس روڈ پر واقع آفس میں ائے اور انہوں نے غلام محی الدین دیوان سے شکایت کی کہ وہ ٹکٹ ہورلڈر ہیں اور انہہوں نے الیکشن میں حمزہ شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہوئے 46 ہزار

سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں لیکن ان کے حلقہ میں یونین کونسلز میں تنظیم سازی کے دوران ان سن مشاورت نہیں کی جا رہی ہے، اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے ملک ذمان نصیب کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی جو گالم گلوچ میں تبدیل ہو گئی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق زمان نصیب نے کہا کہ میرے حلقے میں تنظیم سازی کے دران مجھ سے مشاورت نہیں کی جار ہی ہے۔ غلام محی الدین دیوان نے کہا ملک زمان نصیب کی بات سنی، اور اس نہیں یقین دہائی کرائی لیکن وہ اشتعال میں آگئے۔ تحریک انصاف

سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ذرائع کو بتایا کہ ابھی کسی فریق نے باضابطہ طور پر شکایت نہیں کی ہے، تنظیمی ڈسپلن اور باہمی مشاورت کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ یونین کونسلز کی سطح پر تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر رہنماؤں کے باہمی اختلافات اور اعتراضات گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں