8

صبح صبح شاندار خبر : سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر کتنی کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی مد میں 70 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں

تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہو کر پینشن وصول کرتے ہیں، جس کیلئے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مالی سال بھی سست روی کا شکار ہوسکتا ہے، عالمی معیشت میں سست روی سے ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف کوششیں متاثر ہوں گی۔دنیا بھر میں غربت میں اضافہ اور فی کس آمدنی میں ٹھہراؤ یا کمی کا

امکان ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر کی معاشی صورتحال کے حوالے سے ورلڈ ایکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹس (ڈبلیو ای ایس پی) رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت تجارتی تنازعات کی وجہ سے 2019ء میں گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح 2.3 فیصد پر پہنچ گئی تھی جبکہ اگر 2020ء میں اگر یہ تنازعات آڑے نہ آئے تو اس میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020ء میں شرح نمو 2.5 فیصد تک ہوسکتی ہے تاہم تجارتی کشیدگیوں اور معاشی پریشانیوں یا جیوپولیٹیکل کشیدگیوں میں اضافے کی وجہ سے عالمی معیشت کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔اگر موجودہ منظر نامے میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو عالمی معیشت رواں برس 1.8 فیصد

تک گرسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ ان خدشات سے ڈیولپمنٹ پراجیکٹس مزید متاثر ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ عالمی معیشت میں سست روی کی وجہ سے گلوبل تعاون کے بجائے مخفی داخلی معاشی پالیسیوں کو مزید تقویت ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں