6

پنجابی فلموں کے شاہ رخ خان پاکستان پہنچ گئے،اتنی محبت کہ بھارت کو بھول گئے

بھارتی اداکار گیپی گریوال نے کہا ہے کہ پاکستان آتے ہوئے ایسا لگ رہاتھا کہ میں اپنے گھر آرہا ہوں۔ گیپی گریوال نے کہا کہ کرتار پور آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کئی بار کوشش کی پاکستان آوٴ اور عقیدت سے منسلک جگہوں کی زیارت کروں تاہم ایسا نہ ہو سکا۔گیپی گریوال نے کہا ویسے بھی بابا جی کے بلاوے کے بغیران کے در پر کوئی نہیں آتا۔سمجھ لیں آج

میں بابا جی کے بلاوے پر پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ دنیا کے چند ملک ہی ایسے ہونگے جہاں میں نہیں گیا لیکن جتنا اچھا آج پاکستان آتے ہوئے محسوس ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔بہت تمنا تھی پاکستان آوٴ آج پوری ہو گئی ہے۔گیپی گریوال ننکانہ صاحب گرودوارہ جنم استھان گئے۔گیپی گریوال آج صبح واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔گیپی گریوال پاکستان میں مختلف گردواروں میں مذہبی رسومات کے لیے جائیں گے۔گیپی گریوال کا دو دن تک پاکستان میں رہنے کا امکان ہے۔۔ گیپی گریوال نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ننکانہ صاحب بابا جی کے گھرجا رہے ہیں۔علاوہ ازیں گیپی گریوال

نے ننکانہ صاحب میں موجود سکھ لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے درمیان گھل مل گئے۔مداحوں بھی گیپی گریوال کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور خوب سلیفیاں بھی لیں۔ اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ سنی دیول بھی کرتاپور آ چکے ہیں۔انہوں نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ رہنما کرتاپور

راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے تحریک کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں