5

حسن علی نے اپنا کیریئرخود ہی ختم کرلیا؟

چوہدری ثاقب ایوب
کسے علم تھا کہ گوجرانوالہ کا بیٹا بڑا ہو کر کرکٹ کے عالمی افق پر چھا جائے گا اور پھر ایک لڑکی کی خاطر اپنے کیریئر کا گلا اپنے ہاتھوں سے گھونٹ دے گا، حسن علی کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ لدھے والا سے ہے، حسن کے والدین گوجرانوالہ کے علاقہ فیروز والا میں رہائش پذیر تھے جہاں پر کچھ مبینہ مقدمات کی وجہ سے لدھے والا وڑائچ میں رہائش اختیار کرلی، حسن علی گلی محلے میں کرکٹ کھیلتے تھے ، وہ روزی روٹی کیلئے مبینہ طور پر مقامی میرج ہال میں ویٹر کے طور پر کام بھی کرتے رہے اور باقی کا وقت یا کرکٹ کھیلتے یا گلی محلوں میں آوارہ گردی کرتے تھے، لدھے

والا وڑائچ کے کرکٹر عطائ الرحمن وڑائچ فرسٹ کلاس کرکٹر بننے کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن انہیں پریکٹس کرانے کیلئے کوئی بائولر دستیاب نہیں تھا، جب انہوں نے حسن علی کو بائولنگ کرتے دیکھا تووہ حسن کو اپنے پاس لے آئے اور باقاعدہ ٹریننگ شروع کرا دی لیکن حسن علی اس پائے کے بائولر نہ بن سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں حسن علی کے کھیلنے کا دور دور تک کوئی چانس نہیں تھا،غیر مصدقہ ذرائع کہتے ہیں حسن علی کے ایک چاہنے والے نے ایک بڑے عہدیدار کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بطور تحفہ دی جس نے حسن علی کو پی ایس ایل کھلانے کا بندوبست کیا، چونکہ حسن اس پائے کا بائولر نہیں بن سکے تھے جس کی توقع کی جارہی تھی اس لئے وہ پی ایس ایل میں بھی مطلوبہ

پرفارم نہ کرسکے، حریف ٹیم کے آخری کھلاڑی آئوٹ کرکے اپنا ریکارڈ بہتر کیا جس کی بنیاد پر انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیاگیا، قومی ٹیم میں شامل ہوئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کی ٹریننگ، فٹنس اور تعلیم وتربیت پر کروڑوں روپے خرچ کئے، انہیں ہر سہولت فراہم کی لیکن اب قومی کرکٹر اپنے کیریئر کا گلا خود اپنے ہاتھوں سے گھونٹ رہے ہیں، عطائ الرحمن وڑائچ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی محنت اور اپنے مداحوں کی دعائوں پر پانی پھیر رہے ہیں، گزشتہ دنوں کرکٹر کی شادی بھارت کی لڑکی سامعہ سے ہوئی ہے جس کے بعد سے حسن علی مبینہ طور پرٴٴان فٹٴٴ ہیں، حسن کی اہلیہ کے ساتھ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،شادی کے بعد سے انہیں کبھی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے تو کبھی پسلیوں میں ٹیسیں

اٹھنے لگتی ہیں، کبھی بخار ہو جاتا ہے تو کبھی کوئی اور مسئلہ درپیش آجاتا ہے، دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم چنائو کا وقت آیا توحسن علی کے کمر میں درد شروع ہوگئی، اس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم 10سال بعد پاکستان آنے کیلئے راضی ہوئی تو حسن علی کی پسلیاں درد کرنے لگیں، پسلیوں میں ہیئرلائن فریکچر اور کمر درد کاشکار حسن علی فیشن شو میں شرکت اور مختلف اشتہارات میں کام کرنے کیلئے اچانک مکمل فٹ ہو جاتے ہیں، کمردرد کےساتھ حسن علی نے فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی تواور فیشن کے جلوے بکھیرے تو شائقین کرکٹ نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا، قومی کرکٹرنے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میںجلوے بکھیرے جس میں وہ اپنا روایتی ٴٴجنریٹرٴٴ سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ٴٴاٹھکھیلیاںٴٴ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا

پر شیئر کیں تو شائقین نے شدید غم وغصے کااظہار کیا کہ آخر یہ لڑکا کر کیا رہاہے؟ ایسی تصویریں پرائیویٹ ہوتی ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کیا تُک بنتا ہے؟ موصوف یہیں نہیں ٹھہرے، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیصل مسجد میں بنائی گئی نامناسب تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی،اس تصویر نے تو تمام حدیں ہی عبور کردیں، سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر پر آڑھے ہاتھوں لیا اور خوب درگت بنائی، یہاں تک کہ ملک کے مایہ ناز سپورٹس اینکرز، صحافیوں،پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے حسن علی کو ٴٴاوچھاٴٴ، ٴٴشوداٴٴ قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ٴٴبندر کے ہاتھ استرا لگ گیاٴٴ تک لکھ دیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اس ساری تنقید سے آگاہ ہیں اور کہتے ہیں کہ اب میرے پاس پیسہ ہے، میری کلاس بدل گئی ہے اور مجھے یہ سب چیزیں زیب دیتی ہیں، کسی کو میری زندگی، میرے کسی عمل پر اعتراض نہیں

ہونا چاہئے۔اب جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں کرکٹرز کی فٹنس جانچی جارہی ہے، فاسٹ بولرحسن علی واحد کرکٹر ہیں، جن کا ابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان نہیں کیا گیا،حسن علی ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کرپائے، انہوں نے بولنگ کا آغاز ضرور کردیاہے اور پہلے سے وہ بہت بہتر ہیں، ڈاکٹر کی اجازت کے بعد حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، کیا طویل عرصے سے ان فٹ حسن علی نے اپنا کیریئر خود ہی ختم کرلیا ہے؟ جب سے حسن علی کی شادی ہوئی ہے تب سے وہ قومی ٹیم کیلئے دستیاب

نہیں ہیں۔ چیمپئن ٹرافی کے بعد جو مقام محمد عامر کو ملا تھا شائد ہی کسی بائولر کو وہ مقام حاصل ہو لیکن جب سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے تب سے وہ نہ صرف مداحوں کے دلوں سے اتر گئے بلکہ سلیکٹرز نے بھی ان سے منہ پھیر لیا اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا، اگر ٹیم میں عامر جیسے بائولر کی جگہ نہیں تو پھر کیا حسن علی مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ بناپائیں گے یا انہوں نے مبینہ ٴٴان فٹٴٴ ہو کر اپنا کیریئر خود ہی ختم کرڈالا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں