6

عمران خان سے ٹرمپ کی بیٹی ایوانیکا کی ملاقات، شکر ہے اس موقع پر نعیم الحق اور شیخ رشید نہیں تھے

ڈیوس( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اس وقت ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کے لیے موجود ہیں، پوری دنیا پر عمران خان کا دھاک بیٹھی ہوئی ہے، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں عمران خان نے واضح کیا کہ

پاکستان اب مزید خطے میں کسی کشیدگی کا ساتھ نہیں دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، اور انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان چلنے والا مسئلہ کشمیر حل ہوجائے ، اس کے لیے وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم آج وزیر اعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانیکا ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔


اس ملاقات کی تصاویر ویزر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے آفیشل پیج پر شیئر کی گئیں تو وہاں پر موجود انکے فالورروز نے طرح طرح کے تبصروں کا آغاز کر دیا ہے۔ جاوید بھٹی نامی صارف کی جانب سے ان تصاویر بھی دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا گیا، جاودی بھٹی کا کینا تھا کہ ’’ امریکی صدر کہتے ہیں ہم جتنے پاکستان کے آج قریب ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، امریکی صدر کے اس بیان پر عقل والوں کے لیے کافی نشانیاں ہیں ‘‘۔


محمد تنویر کی جانب سے لکھا گیا کہ ’’ ایک ہی بادشاہ ہے اور اسکا نام ہے عمران خان ‘‘۔


ایک اور الیاس احمد شاہی نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’’ پاکستان کا اچھا امیج سامنے آگیا ہے لیکن شکر ہے اس اہم ترین ملاقات میں شیخ رشید ، فیاض چوہان اور نعیم الحق نامی لوگ نہیں ہیں ‘‘۔

نائیک سلارزی نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’’ میں کپتان کا دفاع اور سپورٹ عشق سمجھ کر کرونگا، جس کو تکلیف ہے وہ میری فرینڈ لسٹ سے نکل جائے اور کمنٹ کو نظر انداز بالکل نہ کرے ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں