7

سعودی شہزادہ بندر بن محمد انتقال کرگئے

ریاض (ویب ڈیسک) شہزادہ بندر بن محمد  انتقال کرگئے،ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ شہزادہ بندر بن محمد مملکت کے

حکمران خاندان کے صف اول کی شخصیات میں شامل تھے ۔ ایوان شاہی اور بیشتر شہزادوں نے ان کی وفات پر شاہ سلمان اور ولی عہد سے اظہار تعزیت کیا ۔شہزادہ بندر بن محمد بانی مملکت کے بھائی شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن فیصل السعود کے بیٹے اور شاہ سلمان کے چچا زاد بھائی تھے ۔ انہوں نے شاہ سلمان کی بہن شہزادی البندری بنت عبدالعزیز سے شادی کی تھی جن کی وفات 2008ء میں ہوئی تھی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں