5

صوبے میں آٹے کا بحران، عثمان بزدار نے عمران خان کو خفیہ رپورٹ بھیج کر دی

صوبے میں آٹے کا بحران دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسی بارے میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگاررئوف کلاسرا کی جانب سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا گیا کہ اس تنقید سے تنگ آ کر عثمان بزدار کی جانب سے عمران خان کو ایک خفیہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی تھی کہ آٹے کا بحران میری وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی چنی گئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے ہے۔ عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرے پاس

تو اختیارات ہی نہیں ہیں، میں کیسے کچھ کر سکتا ہوں۔رئوف کلاسرا نے ویڈیو میں مزید بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے شکایت کی ہے کہ ان کے ایم پی ایز ان کے ساتھ تعاو ن نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر تنگ آکر عثمان بزدار کی جانب سے ایم پی ایز کی نگرانی شروع کر دی ہے کہ ان کی سیاسی سرگرمیاں کیا ہیں کیونکہ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں کہ پنجاب کے ایم پی ایز پرویز الہیٰ کے ساتھ میٹنگز کرنے میں مصروف ہیں۔ مزید انکشاف کرتے ہوئے روف کلاسرا کا کہناتھا کہ ق لیگ کی کوششیں کام آ گئی ہیں، انہوں نے میڈیا پر جو شور مچایا تھا، اس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔پرویز الہی کے بارے

میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ وہ نون لیگ کی حمایت سے وزیراعلیٰ اس لئے نہیں بننا چاہ رہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کے ساتھ وہ ہو گا جو آج وہ عمران خان کے ساتھ کر رہے ہیں، اس لئے وہ ابھی عمران خان سے جس حد تک فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تجزیہ نگار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے عمران خان کو ایک خفیہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں آٹے کے بحران کا سارا نزلہ ان کی ایڈمنسٹریشن پر ڈالا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے لوگوں کو اداروں میں لاتے ہیں اور مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں