6

آٹے، چینی کے بحران کے بعد چکن کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

اسلام آباد۔آٹے اور چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری چکن کابحران سر اٹھانے کیلئے تیار، مافیا نے چکن کی بڑی مقدار سٹور کرکے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، دوسری جانب حکومت آٹے اور چینی کی طرح چکن کے ممکنہ بحران سے تاحال لاعلم ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوز اور گراں فروش مافیا نے ملک میں جاری آٹے اورچینی کے بحران کے بعد چکن اور اس کی دیگر مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ ذخیرہ اندوز مافیا ملک میں تیار چکن کی کھیپ کو خرید کر بڑے بڑے سٹورز میں محفوظ کرکے مصنوعی بحران پیدا کرے گا اور پھر چکن کے نرخ بڑھا کر اسے فروخت کرکے اربوں روپے کامنافع کمائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پولٹری کی صنعت میں روز کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے جو یکم ٹھپ ہوجائے گا جس سے گوشت کے چھوٹے دکانداروں کا روزگار بند ہونے کا خدشہ ہے،دوسری جانب حکومت چینی اور آٹے کے بحران کی طرح ممکنہ چکن بحران سے بھی تاحال مکمل طور پر لاعلم ہے جوکہ حکومت کی بیڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں