6

افغانستان میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں سرے عام فروخت ہونے لگے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں عام فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان فوج کو دیئے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں

صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھر انہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی حکام کے مطابق واٹر بم طیارہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع علاقے نیو ساوتھ ویلز کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور تھاگرکرتباہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی وقت دن کے ایک بجکر تیس منٹ پرطیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وہ نیوساوتھ ویلز کے برفانی پہاڑوں جاگرا۔حکام کے مطابق تاحال طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔حکام کے مطابق طیارہ اس مقام پر گرا ہے جہاں آگ شدید ہے۔حکام کے مطابق انہیں امریکی اہلکاروں کے مرنے پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔امریکی حکام نے تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں کی تاہم یہ تصدیق کردی ہے کہ تینوں افراد امریکی شہری تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں