7

لگاتار6شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم فتح کی پٹری پر چڑھ گئی،پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو ہرادیا

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابراعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 17 رنز ہی بناسکے۔


شعیب ملک اور احسان علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، احسان 36 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ افتخاراحمد کی باری16 رنز تک محدود رہی جبکہ عماد وسیم بھی صرف 6 رنز بنا کر پوویلین لوٹے، شعیب ملک نے رضوان کے ساتھ ملکر قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا، شعیب ملک57 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے-اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے اسکے اوپنرز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے درست ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے71رنز جوڑے،تمیم اقبال39رنز بنا کر

محمد رضوان کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے ، لٹن داس بھی 12رنز بنا کر شاداب خان کی جانب سے اپنی ہی گیند پر بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آئوٹ ہوگئے ،محمد نعیم بھی43رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں بائونڈری لائن پر کیچ آئوٹ آئوٹ ہوگئے ،حارث رئوف نے عفیف حسین کو کلین بولڈ کرکے اپنی پہلی انٹر نیشنل وکٹ حاصل کی ، شاہین آفریدی نے سومیا سرکار کو کلین بولڈ کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی، محمود اللہ اور محمد مٹھن نے ٹیم کا سکور 141 رنز تک پہنچایا ، پاکستان کے لیے شاہین آفریدی ،شاداب خان اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ لی -قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رئوف ڈیبیو کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں

میں (کپتان) بابراعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رئوف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں