6

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کومزید27اہدف دے دیئے گئے

اسلام آباد۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کےلئے 27اہداف پر عملدرآمد کےلئے مزید کام دے دیئے گئے، پاکستان وزارت قانون، وزارت خزانہ اور آئی کیپ کو مزید متحرک کرے، نجی ٹی وی کے طابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان31مارچ2020تک مزید وقت بھی فراہم کر دیا گیا ہے، پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات میں فیٹف کی جانب سے پاکستان کو27اہداف

پر عملدرآمد کےلئے مزید کام کرنے کی ہدایات کر دی ہیں جبکہ پاکستان کو 31مارچ 2020تک مزید وقت بھی فراہم کردیا گیا ہے، پاکستان نے اس حوالے سے وزارت خزانہ ،وزارت قانون اور آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ رئیل اسٹیٹ اور ستاروں کےلئے ریگولیشن بنائے گی اور وزارت قانون وکلائ کےلئے ریگولیشن بہتر بنانے میں کام کرے گی، پاکستان کی جانب سے پوسٹل انشورنس کو انشورنس کمپنی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے 70کروڑ روپے دیئے جائیں اور مکمل طورپر ریگولیٹ کیا جائے گا، پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیٹف اجلاس مختلف ممالک کی جانب بہت اچھا رسپانس بھی ملاہے اور پاکستان کی کارکردگی کو سراہایا گیا ہے، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،

برطانیہ، ملائیشیائ، انڈونیشیائ جبکہ دیگر کئی مندوبین نے بھی پاکستانی اہداف کی عملداری کے حوالے سے تعر یفیں کی ہیں، پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ فروری میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا لیکن فیٹف کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر عملدرآمد جاری رہے گا، ہو سکتا ہے کہ مزید اہداف بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ٟاح+م اٞ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں