5

وفاقی وزیر شیخ رشید نے استعفی دینے کااعلان کردیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد مستعفی ہو جاوٴں گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ میری زندگی کا مقصد ہی ایم ایل ون منصوبہ لگانا ہے۔ حکومت ایم ایل ون منصوبے کو جلد مکمل کرے گی۔


عمران خان نے جتنی محنت کی اس کا نتیجہ نہیں ملا ۔وزیراعظم ہر مشکل سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10 سال میں ملک کے قرضے ادا کردیئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو آتے ہی 40 سے زائد مسائل پیش تھے۔ کوئی ایسا ہفتہ نہیں گزرہ جس میں حکومت کو مسائل درپیش نہ ہو۔ڈاکووٴں نے ملک کو لوٹ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2020 الیکشن کا نہیں ترقی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مجبوری بن چکا ہے۔ معیشت کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل جائیں۔ شیخ رشید نے معیشت پر بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر معیشت مضبوط ہو گئی تو خارجہ پالیسی بھی مضبوط ہو جائے گی۔ 6 ارب ڈالر اگر کوئی اور دے دیتا تو آئی ایم ایف کے پا س نہ جاتے۔ رواں ماہ 5 ڈرائی پورٹس کھولنے جا رہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کابینہ میں آٹے کی درآمد پر مخالفت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان بزدار کے ساتھ ہیں اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

وزیراعظم کی دیانت پر قسم کھا سکتا ہوں۔ بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی کی بڑھتی قیمت کے ذمہ دار ملز مالکان ہیں۔ تاہم اس خطاب میں شیخ رشید کی استعفیٰ دینے کی بات ان کے کارکنوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کا مقصد ہی ایم ایل ون منصوبے کو مکمل کرنا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد استعفیٰ دےدوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں