5

پاکستان میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا، مشتبہ مریض ہسپتال داخل

لاہور(نمائندہ خصوصی)سروسز اسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا،چند روز قبل چائنہ کے شہر ووہان سے آنیوالا تئیس سالہ میلی کرونا وائرس کے شبہ میں سروسز ہسپتال داخل ہوگیا

تفصیلات کے مطابق میلی نامی چینی شہری چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا جو کرونا وائرس کے شبہ میں سروسز اسپتال لاہور میں داخل ہواہے،،ڈاکٹرز کی جانب سےمیلی کے کچھ ٹیسٹ تجویر کیے اور اسکے خون کے نمونے بھی لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی شہری میلی میں کروناوائرس کی علامات ضرور موجود ہیں تاہم خون کے نمونے آنے کے بعد ہی تصدیق ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں