5

پاکستان اور ملائیشیا میں شکوک و شبہات اورغلط فہمیاں ختم

پتراجایا (ویب ڈیسک) پاکستان اور ملائشیا نے دفاع اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت کو بھی فروغ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم ممالک کو اسلام کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے

لانا ہوگا۔ پتراجایا میں وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت سرمایہ کاری، صنعت، دفاع اور مختلف شعبوں پربات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ون آن ون بھی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے جامع مذاکرات ہوئے ہیں، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔ دونوں ممالک تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت کو بھی فروغ دیں گے۔ ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع، تعلیم اور تجارت میں تعاون کا مستقبل شاندار ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں۔ مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے عمران خان کہا کہ چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل بنی ہوئی ہے، وادی کی صورتحال انہتائی سنگین ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا مل کر کام کررہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں