7

بھارت کا دورہ پاکستان پر آئی اپنی ہی کبڈی ٹیم سے اظہار لاتعلقی کردیا

لاہورٟآن لائنٞبھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا،کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے والے ٹیم سے ہی اظہار لاتعلقی کر دیا۔بھارتی پنجاب کی کبڈی فیڈریشن کے صدر اورسابق وزیرکھیل سکندر سنگھ ملوکا نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری سطح پرکوئی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی گئی ہے۔بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ کا

کہنا تھا کہ کبڈی ٹیم کومختلف ممالک میں جانے کیلئے این اوسی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور پہلے بھی کئی ممالک میں جانے سے قبل اجازت نہیں لی گئی۔دوسری جانب بھارتی کبڈی ٹیم کو این او سی کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت دینے والے 2سینئر امیگریشن افسروں کومعطل کرکے ان کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔بھارت کی قومی کبڈی ٹیم ہفتے کے روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی تھی، بھارتی کبڈی ٹیم کے پاکستان پہنچنے اورکبڈی ورلڈکپ میں شرکت کی خبریں سامنے آنے پربھارتی حکومت آگ بگولہ اوربوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہی ہے، قانون کے مطابق مذہبی یاترا کیلیے آنے جانیوالے وفودکے صرف پاسپورٹ اورویزاچیک کیا جاتا ہے جبکہ دیگر شہریوں اوروفود کی تمام دستاویزات چیک کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں