5

پاکستان کے بڑے ’پراپرٹی ٹائیکون ‘ نے پلی بارگین کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملزم پراپرٹی ٹائیکون نے نیب سے پلی بارگین کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایک اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹائیکون نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیس میں نیب سے پلی بارگین کر لی ہے جس کے بعد عدالت نے ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دے دیا ہے۔بتایا گیا

ہے کہ ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی انکلیو کے چئیرمین فرہان چیمہ نے نیب سے 65 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے۔جس کے بعد احستاب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کو ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دےد یا ہے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرہان چیمہ نے نیب کو اپنی پراپرٹی بیچ کر پلی بارگینگ کی درخواست جمع کروائی ہے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کی پلی بارگین درخواست جمع کرانے کے بعد عدالت نے فیصلہ کیا کہ نیب ملزم کی جائیداد بیچ سکتی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب ملزم کی درخواست برائے فروخت منظور کرتےہوئے پلی بارگین پر عمل درآمد کرے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرہان چیمہ نے پہلی گرفتاری پر پلی بارگینگ کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا تھا۔نیب نے ملزم کو اکتوبر 2017ء میں گرفتار کیا تھا جس پر اس نے لوگوں سے فراڈ کی ہوئی مکمل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔تاہم ملزم کی جانب سے 65 کروڑ کی پلی بارگینگ کی رقم ابھی باقی دینا تھی۔عدالت نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے نمٹا دیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں