6

وزیراعظم کا ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کاحکم

وزیراعظم عمران خان نے اشیائ میں ملاوٹ کیخلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے متعلقہ ادارو ں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے میں نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا جائے، دودھ گوشت ،چینی ، دالوں جیسی اشیائ میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائ کی

قیمتوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن لینے کیلئے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرئ اسد عمر، خسروبختیار، مشیر تجارت سمیت دیگر نے شرکت کی، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو نفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ میں آٹا چینی ، کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ صوبہ سندھ میں شیائ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف مئوثر اقدامات کیے جائیں۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دودھ گوشت ،چینی ، دالوں جیسی اشیائ میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں، ملاوٹ کے خلاف قومی سطح پر یمرجنسی نافذ کرکے تدارک کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان ایک ہفتے میں مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ جیسی اشیائ میں ملاوٹ سے ہمارے

بچوں کو خطرات لاحق ہیں، بچوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ملاوٹ شدہ اشیائ کے استعمال سے بچوں کی نشرونما متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن لینے میں تاخیر نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں